ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پائلٹ کے پاسپورٹ بھول جانے پر طیارہ 2 گھنٹے کی پرواز کے بعد واپس لوٹ آیا

datetime 25  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عام طور پر بیرون ملک سفر کے لیے ہر فرد کو پاسپورٹ درکار ہوتا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ کیا ہوائی جہاز اڑانے والے پائلٹس اور عملے کو بھی پاسپورٹ ساتھ رکھنا ضروری ہوتا ہے؟ اگر نہیں، تو جان لیں کہ جی ہاں، پائلٹس کے لیے بھی پاسپورٹ لازمی ہوتا ہے۔

اس حقیقت سے اکثر لوگ واقف ہوں گے، مگر حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا جس نے مسافروں کو حیرت میں ڈال دیا۔ امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز، جو لاس اینجلس سے شنگھائی جا رہی تھی، اس وقت غیر متوقع صورتحال کا شکار ہوگئی جب پرواز کے دو گھنٹے بعد ایک پائلٹ کو احساس ہوا کہ اس کے پاس پاسپورٹ ہی نہیں۔ نتیجتاً، طیارے کو واپس لوٹنا پڑا۔

پرواز نمبر یو اے 198، جو 22 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے 257 مسافروں اور 13 عملے کے ارکان کے ساتھ روانہ ہوئی تھی، بحرالکاہل کے اوپر پرواز کر رہی تھی کہ اچانک یہ مسئلہ سامنے آیا۔ پائلٹ کی اس غلطی کے باعث طیارے کا رخ موڑ کر سان فرانسسکو لے جایا گیا، جہاں وہ شام 5 بجے لینڈ ہوا۔

یونائیٹڈ ایئرلائنز کے مطابق، چونکہ ایک پائلٹ کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں، اس لیے سان فرانسسکو میں متبادل عملے کا انتظام کیا گیا، اور طیارے کو رات 9 بجے دوبارہ شنگھائی کے لیے روانہ کیا گیا۔ اس غیر متوقع تاخیر کے باعث پرواز معمول سے کئی گھنٹے دیر سے اپنی منزل پر پہنچی۔

طیارے میں سوار ایک مسافر، یانگ شوہان، نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ دورانِ پرواز انہوں نے انٹرکام پر پائلٹ کی گھبرائی ہوئی آواز سنی، جو کہہ رہا تھا کہ وہ اپنا پاسپورٹ بھول آیا ہے۔ جب پرواز سان فرانسسکو میں رکی تو مسافروں کو کھانے کے واؤچرز دیے گئے، اور یانگ شوہان نے 30 ڈالر مالیت کے واؤچرز ائیرپورٹ کے جاپانی ریسٹورنٹ میں کھانے کے لیے استعمال کیے۔

یہ واقعہ چین میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ریڈ نوٹ” پر بھی زیر بحث آیا، جہاں کچھ لوگوں نے اسے مضحکہ خیز قرار دیا، جبکہ دیگر افراد حیرت کا اظہار کرتے رہے کہ ایسا واقعہ کیسے پیش آ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…