اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ملک کی33فیصد بالغ ا بادی موٹاپے کا شکار ہے،طبی ماہرین

datetime 28  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔بچوں میں ذہنی دباو اور موٹاپا بڑھ رہا ہے ،مستقبل میں دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھے گا۔
طبی ماہرین کا پاکستان سوسائٹی ا ف کارڈیالوجی کی 23 ویں سالانہ کانفرنس میں کہنا تھا کہ بچپن سے ہی متوازن خوراک کی عادت اپنانی چاہیے، یہ عادت بچوں کو موٹاپے اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے، پاکستان میں موٹاپے کی شرح 16سے 18 فیصد ہوگئی ہے، ڈاکٹر بینش نے کہا کہ فاسٹ فوڈ، پر تعیش لائف اسٹائل اور ویڈیو گیمز اس رجحان کی بڑی وجوہات ہیں۔ مناسب غذائی پلان، روزانہ ورزش، صحت مند ماحول اور متوازن خوراک ضروری ہوگئی ہے۔کارڈیالوجسٹ ڈاکٹرکاشف شیخ نے کہاکہ دنیا کی ایک تہائی ا بادی کسی نہ کسی شکل میں تمباکو استعمال کرتی ہے پاکستان کی 15 فیصد سے زائد ا بادی اس لت میں مبتلا ہے، یہ شرح اگلے 20 برس میں بڑھے گی، ایک سگریٹ انسان کی زندگی کے11منٹ کم کردیتی ہے، نوجوان نسل میں سگریٹ نوشی کی وجوہات ساتھیوں کا دباو ، ذہنی دباو ، کسی کو ا ئیڈیل بنانا اور ایڈونچر ہیں، سگریٹ نوشوں میں میں دل کی بیماریوں کا خطرہ 30 فیصد بڑھ جاتا ہے، ڈاکٹر سیدہ ساریا بخاری نے کہا کہ پاکستان میں 20 فیصد بچوں میں بلند فشار خون کی بیماری موجود ہے جبکہ ملک کی33فیصد بالغ ا بادی موٹاپے کا شکار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…