بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شہری نے بم کی اطلاع دیکر جعفر ایکسپریس کو تباہی سے بچا لیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ۔۔۔۔کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ریلوے ٹریک پر نصب دو بم ناکارہ بنا دئیے ، سی سی پی او کوئٹہ نے بم کے اطلاع دینے والے شہری کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔کوئٹہ کے شہری بھی ارض پاک کی حفاظت کیلئے متحرک ہوگئے۔ موسیٰ کالونی کے قریب ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف پانچ پانچ کلو گرام بارودی مواد نصب دیکھ کر ایک شہری نے پولیس کو فوری اطلاع کر دی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، بم نصب کرنے کا مقصد پنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانا تھا تاہم برقوت علاقہ مکینوں کے اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر کے بم ناکارہ بنا لیا جس کے بعد علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ اس موقع پر سی سی پی او عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھاعوام کے تعاون سے تیسری مرتبہ تخریب کاری کی بڑی کارروائی کو ناکام بنایا گیا ہے جس پر وہ علاقہ مکینوں کے مشکور ہیں اور جلد ہی اطلاع دینے والے کو انعام سے نوازہ جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…