بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

24نومبر کے احتجاج کے دوران عمران خان کو رہا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی ،شیر افضل مروت

datetime 20  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 24نومبر کے احتجاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی ،سوشل میڈیا نے پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا ،ہمیں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی ،اگر سوشل میڈیا بارے دو قدم پیچھے ہٹنا پڑے تو ہٹنا چاہئے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ 25نومبر کو جیل سے بانی پی ٹی آئی ویڈیو پیغام کرنے کیلئے تیار تھے ،اگر قیادت فیصلہ کر لیتی تو یہ سب کچھ نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ 24نومبر کے احتجاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی ،یہ بات درست ہے کہ یہ ایک موقع تھا مگر26نومبر کو بیرسٹر گوہر جیل میں بیان ریکارڈ کرنے گئے تو کہا گیا مزید نخرے نہیں اٹھا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات کیلئے پیغامات حوصلہ افزاء ہیں،سیاسی جماعتو ں کو سمجھنا چاہئے کہ ملکی مسائل کا حل مذاکرات میں ہے،میں نہیں سمجھتا مذاکرات ایک دو دن میں مکمل ہو جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ22سے25نومبر تک جو مذاکرات ہوئے ، رانا ثنا اللہ اور سپیکر آن بورڈ تھے۔سپیکر قومی اسمبلی نے 9ماہ میں پی ٹی آئی کا اعتماد کمایا ہے،سپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے مذاکرات ہوں تو مثبت ماحول میں ہوں گے ،اسٹیبلشمنٹ کو بھی مذاکرات سے کوئی ایشو نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ افراد نے تحریک انصاف کا امیج خراب کیا ،ہمارے کچھ لوگ بھی اندر سے سوشل میڈیا کیساتھ ملے ہوئے ہیں،ان سے پارٹی کو شدید نقصان ہوا ہے ،میں نے پارلیمان میں مذاکرات کی بات کی تو ان کی تنابیں کھینچ دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ،ہمیں پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں سے الگ ہونا ہو گا ،بانی پی ٹی آئی کو مقبولیت سو شل میڈیا کی وجہ سے نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سوشل میڈیا پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئے ،اگر سوشل میڈیا کے حوالے سے دو قدم پیچھے ہٹنا پڑے تو ہٹنا چاہئے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی کال دی جاتی ہے تو نقصان تو پاکستان کا ہو گا ، خواجہ آصف کا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…