جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کا دل کی تکالیف سے اموات میں دنیا میں 30 واں نمبر

datetime 1  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)پاکستان دل کی تکالیف سے اموات میں دنیا میں 30 ویں نمبر پر آگیا۔پاکستان میں امراض قلب میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں 29 فیصد اموات دل کی بیماریوں کے باعث ہورہی ہیں جبکہ ملک بھر میں سالانہ چار لاکھ افراد دل کی بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،60 برس تک کی عمر کے ہر چار میں سے ایک شخص دل کی شریانوں کی کمزوری میں مبتلا ہے۔

پاکستان میں دل کی بیماریوں کے علاج کے درجنوں سرکاری و نجی اسپتال قائم ہیں تاہم،لوگوں کا کہنا ہے صوبے بھر سے مریض پی آئی سی لاہور آتے ہیں دیگر اضلاع میں ہسپتال بنائے جائیں۔طبی ماہرین کے مطابق 30 سال سے کم عمر افراد کوزیادہ خطرات لاحق ہیں، احتیاط لازمی ہے، تمباکو نوشی، مرغن غذائیں، موٹاپا، ہائی بلڈپریشرامراض قلب کی بڑی وجہ ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 66 سال کی عمر کے مرد اور 70 سال کی عمر تک کی خواتین میں ہارٹ اٹیک کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…