اسلام آباد ۔۔۔۔ دہشت گردی کے سدباب کے لیے حکومت نے 40لاکھ غیرمصدقہ موبائل سموں کو مستقل بندکرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔پی ٹی اے نے ایسی موبائل فون سموں کو سیکیورٹی رسک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ 3 ماہ سے غیراستعمال شدہ سمیں بلاک کردی جائیں گی۔ بند ہونے والی سمز بایومیٹرک تصدیق کے بعددوبارہ نکلوائی جاسکیں گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے موبائل ا پریٹرزسے غیرمصدقہ سموں کے اعدادوشمار طلب کرلیے ہیں جب کہ موبائل ا پریٹرزکو سمیں بندکرنے کاطریقہ کاربتانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اس وقت ملک بھرمیں 40لاکھ غیرتصدیق شدہ سمیں موجود ہیں جن میں سے مسلسل استعمال نہ ہونے کے باعث اکثرسموں کی تصدیق بھی ممکن نہیں ہے اورصارف کوصرف بایومیٹرک سسٹم کے ذریعے ہی شناخت کرنا ہوگی