ایبٹ آباد۔۔۔۔ لورا کے مقام پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔ حویلیاں جانے والی مسافر بس لورا کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔