گوہاٹی ۔۔۔۔.بھارتی ریاست ا سام میں علیحدگی پسند بوڈو قبائلیوں کے حملے میں ہلاک ہو نیوالوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے ، ریاست کے 4 اضلاع میں کرفیو نافذ ہے ،گزشتہ روز علیحدگی پسند قبائلیوں نے ریاست کے دو ضلعوں، کوکراجھار اور سونت پور میں حملے کیے تھے۔ جہاں سے اب مزید لاشیں برا مد ہوئیں اور ہلاکتوں کی تعداد76 تک جا پہنچی۔ان حملوں کے بعد ہزاروں افراد اپنیگھر بار چھوڑ کر اسکول اورگرجا گھروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔حملے کیبعد فوج اور سیکیورٹی فورسز نیبوڈو قبائلیوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔