بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی ریاست میسی سپی میں بگولوں نے تباہی مچادی

datetime 25  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔ امریکی ریاست میسی سپی میں بگولوں نے تباہی مچادی جس کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بگولوں نے مسی سپی کے جنوبی علاقے میں سب کچھ تہس نہس کردیا، طوفان کے باعث40سے زائد گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا، درخت اور بجلی کے تار گرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ میسی سپی، جارجیا اور لوزیانا میں 5 بگولے ریکارڈ کیے گئے۔ کولمبیا میں طوفان کے باعث مواصلاتی نظام خراب ہونے سے 80فیصد علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے ہیں، بارشوں اور طوفان سے بڑی تعداد میں گھر بھی تباہ ہوگئے۔میسی سپی کے گورنر فیل برائنٹ نے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی2 کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ جونز اور میرین نامی کاؤنٹیز میں طوفانی بگولے کی زد میں ا?نے والے علاقوں میں متعدد عمارتیں تباہ اور ہزاروں صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے2 افراد ایک موبائل گھر میں موجود تھے جسے طوفانی بگولے نے تباہ کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…