اسلام آباد ، نئی دہلی (آن لائن ) سوشل میڈیا نے خواتین کو با اختیار بنانے اور صنفی مساوات سے متعلق کانفرنس میں خطاب کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ماں کے نام پر آبدیدہ ہونے کو مگر مچھ کے آنسوں قرار دیدیا ہے ،سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک پر لوگوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی کے اپنی ماں کے لیے آنسوں کو مگر مچھ کے آنسوں قرار دیا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نے خواتین کے لیے ہمدردی ظاہر کرنے کے لیے جھوٹے آنسوں بہائے حتیٰ کے نریندر مودی کی والدہ انکے وزیر اعظم ہونے کے باوجود ابھی تک کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں اور وہ انکے ساتھ وزیر اعظم ہاﺅس میں بھی نہیں رہتی بلکہ اپنے چھوٹے سے گھر میں تنہا رہتی ہیں لوگوں نے نریندر مودی کو مشورہ دیا ہے کہ اگر خواتین اور اپنی ماں سے انہیں اتنا ہی پیار ہے تو وہ انہیں اپنے ساتھ گھر میں رکھیں ،جو شخص اپنی ماں کو ساتھ نہیں رکھ سکتا اس کی آنکھوں سے آنسوں نکلنا مگر مچھ کے آنسوں کے مصداق ہیں ۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی چند روز قبل خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنی ماں کا نام آنے پر آبدیدہ ہو گئے تھے ۔
مزید پڑھئے:جب خون کے پیاسے‘جگری دوست بن گئے۔۔۔ دوسری عالمی جنگ کا حیرت انگیز واقعہ!