نیویارک(نیوز ڈیسک) منگل کو امریکی صدر اوبامہ اور ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ میں ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔ انقلاب ایران کے بعد گذشتہ تیس برسوں میں کسی امریکی صدر کا کسی اعلیٰ ایرانی عہدیدار کے ساتھ یہ پہلا مصافحہ ہے جس کے بارے میں ایک سینئر ایرانی افسر کا کہنا ہے کہ یہ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا ، جو ہوا اچانک سے ہوا ۔ طریف ہال سے جارہے تھے اور اوبامہ آرہے تھے ایک قدمت پسند ایرانی رکن پارلیمنٹ نے اس مصافحے کو انقلاب کے منافی قراردیا ہے ۔
مزید پڑھئے:مریم انگلستان کی سرزمین پر پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون