منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

باکسر عامر خان نے اپنا ٹائٹل پشاور کے شہدا کے نام کردیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2014 |

اسلام ا باد۔۔۔۔۔ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے سلور لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل پشاور کے شہدا کے نام کردیا۔اسلام ا باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی نڑاد باکسرعامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں قوم کا ساتھ دینے آیا ہوں ، پاکستان میں تعلیم اور ترقی کے میدان میں ہر ممکن مدد کیلئے ہر وقت تیارہوں ، ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اگر پاکستانی حکومت کو بچوں کی تعلیم کے لئے ان کی خدمات کی ضرورت پڑیں تو وہ اس کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔پاکستانی نڑاد باکسر نے حال ہی میں امریکی باکسر ڈیوون الیگزینڈر کو شکست دے کر جیتا گیا سلور لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل بھی شہدا پشاور کے نام کردیا جب کہ اس سے قبل انہوں نے 30 ہزار پاؤنڈ مالیت کا سونے کا شارٹ ا?رمی پبلک اسکول کے شہدا کے لواحقین کو دینے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے 14 دسمبر کو امریکا کے شہر لاس ویگاس میں امریکی حریف ڈیوو الیگزینڈر کو شکست دے کر سلور لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور اسی فائٹ میں انہوں نے 30 ہزار پاؤنڈ مالیت کا سونے سے بنا شارٹ پہنا تھا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…