ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور چین سے مقابلے کے جنون میں مبتلا بھارت فرانس سے ساڑھے 5کھرب سے زائد مالیت کے 36رافیل لڑاکا طیارے خریدیگا

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)پاکستان اور چین سے مقابلے کے جنون میں مبتلا بھارت فرانس سے ساڑھے 5کھرب سے زائد مالیت کے 36رافیل لڑاکا طیارے خریدے گا،مذاکرات حتمی مرحلے میں پہنچ گئے ،ایک ماہ کے اندر معاہدے پر دستخط کا امکان ہے ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس اور بھارت کے دفاعی حکام منگل کے روز نئی دہلی میں 5ارب60کروڑ ڈالرزکی لاگت کے36رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے دونوں ممالک کے دفاعی حکام باقاعدہ مذاکرات کے بعد حتمی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں ۔یہ مذاکرات بھارت کے لڑاکا طیاروں کی خریداری کی خواہش پرفرانس کے حامی بھرنے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منگل کے روز ہوئے ۔
بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایاکہ طیاروں کے حصول کا معاہدہ حتمی مرحلے میں پہنچ چکاہے لیکن انہوں نے اس حوالے سے معاہدے یا سرمایہ کاری پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔تاہم انہوں نے یہ کہاکہ مذاکرات حتمی مرحلے میں پہنچ چکے ہیں ، اس حوالے سے دونوں حکومتوں کے درمیان ایک ماہ تک معاہدے پر دستخط ہوں گے ۔یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے رواں برس اپریل میں دورۂ فرانس کے دوران نریندرا مودی نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ بھارت 5ارب60کروڑ ڈالرز کی لاگت سے فرانس سے 36رافیل طیارے خریدے گا ۔واضح رہے کہ بھارت فوجی سازوسامان کو اپ گریڈ یشن مرحلے کے عین وسط تک پہنچ چکاہے ۔
بھارت نے پاکستان اور چین کے ہم پلہ ہونے کیلئے دفاعی ضروریات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے اس پروگرام کیلئے 100ارب ڈالر مختص کیے ہیں ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…