نیویارک(نیوز ڈیسک) شام میں مرکزی اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نیویارک پہنچ گئے ہیں تاکہ وہ عالمی برادری کو قائل کرسکیں کہ ان کے ملک کو ایک اور روانڈا بننے سے بچایا جا سکے۔ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد خواجہ نے بتایا کہ شام میں عام شہریوں کی دو تہائی اموات صدر بشارالاسد حکومت کی جانب سے فضائی بمباری کے باعث ہورہی ہیں اور بیرل بم استعمال کئے جا رہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی وقت ہے، شام کو روانڈا بننے سے بچایا جا سکتا ہے اور اس کے لئے پہلا قدم یہ ہوگا کہ عام شہریوں کو بچانے کے لئے شام کو نو فلائی زون قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں شامی شہری امید لگائے بیٹھے ہیں اور عالمی برادری کو چاہیے کہ ان کی آواز سنے۔