آسام (نیوزڈیسک)بھارت میں دریا میں کشتی الٹنے کے باعث 200 کے قریب افراد لاپتہ ہوگئیجن کی تلاش کے لیے علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔بھارتی ریاست آسام میں دریا میں کشتی الٹنے کے باعث 200 کے قریب افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی ریاست آسام کے قصبے چے گاؤں سے چمپورہ کی طرف جارہی تھی کہ راستے میں کشتی کا انجن خراب ہونے باعث حادثہ پیش آیا، ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں لیکن ابھی تک کسی کو بھی دریا سے بحفاظت نہیں نکالا جاسکا۔ضلعی کمشنر کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ علاقے میں موجود اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔