جدہ (نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی اقتصادی امور ڈویژن بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سعودی شاہ اور خادم الحرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی مہمان کی حیثیت سے حج ادا کیا۔ بیرسٹر ظفر اللہ خان ان 1400 خصوصی مہمانوں میں شامل تھے جنہوں حج ادا کیا۔ خصوصی مہمانوں کیلئے انتظامات رابطہ عالم اسلامی نے کیا سعودی عرب میں قیام کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ خان نے رابطہ عالم اسلامی کے زیر انتظام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی جس کا افتتاح گورنر مکہ شہزادہ فیصل نے کیا۔ اس موقع پر سعودی شاہ کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ دریں اثناءبیرسٹر ظفر اللہ خان نے سعودی ریڈیو انٹرنیشنل سروس کو ایک انٹرویو میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام سمیت ملک کے نوجوانوں کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا جس میں لیپ ٹاپ سکیم، روزگار سکیم اور تعلیمی فیس کی واپسی شامل ہے۔انہوں نے سائبر کرائم کے حوالے سے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا۔