ممبئی۔۔۔۔بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ فلموں کی کمائی کے بارے میں جو اعداد و شمار بتائے جاتے ہیں ان میں 99 فی صد جھوٹ ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا: ’میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ سب لوگ میرا نام لے کر یہ بات لکھیے گا۔ 99 فیصد کے اعداد و شمار جو عوام کو بتائے جاتے ہیں کہ اس فلم نے اتنے پیسے کمائے، اس نے اتنے، وہ سب غلط ہیں۔ یہ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔ آج کل تو بہت سارے ناشر ایسے بھی ہیں جو اپنے اداریوں کو بھی فروخت کرتے ہیں۔‘عامر خان نے اپنی فلم ’پی کے‘ کی ریلیز کے بعد یہ باتیں کہیں۔ اس سے قبل ان کی فلم دھوم تھری کے بارے میں کہا گیا تھا کہ اس نے 500 کروڑ کی کمائی کی تھی اور تاریخ بنائی تھی۔سچن تندولکر کے لیے فلم کی خصوصی سکریننگ کی گئی تھی انہوں نے مزید کہا: ’عوام کو یہ علم ہونا چاہیے کہ فلموں کے اعداد و شمار بالکل غلط ہوتے ہیں۔‘راجکمار ہیران کی ہدایت کردہ فلم ’پی کے‘ کو فلم ناقدین نے سراہا ہے اوراطلاعات کے مطابق وہ اچھا بزنس کر رہی ہے۔فلم ’تھری ایڈیئٹس‘ میں کام کرنے کے بعد عامر نے ’پی کے‘ میں راجکمار ہیران کے ساتھ ساتھ دوسری بار کام کیا ہے اور انوشہا شرما کے ساتھ پہلی بار۔
فلم ’تھری ایڈیئٹس‘ میں کام کرنے کے بعد عامر نے ’پی کے‘ میں راجکمار ہیرانہ کے ساتھ ساتھ دوسری بار کام کیا ہے۔ہیران کے بارے میں عامر نے کہا: ’راجو کی ساری فلمیں ڈراما ہوتی ہیں اور وہ اپنی فلموں میں بہت سی سنجیدہ باتیں کہہ جاتے ہیں۔ اپنی بات کہنے کے لیے وہ جس چیز کا سہارا لیتے ہیں اس میں مزاح ہوتا ہے اور وہ دلچسپی سے خالی نہیں ہوتا۔‘انوشہا کے بارے میں عامر نے کہا: ’اس فلم میں انوشہا نے بہت ہی عمدہ اداکاری کی ہے۔ مجھے ان کی وگ سے کوئی پریشانی نہیں تھی۔ انھوں نے اور راجو نے اس کردار کے لیے بہت محنت کی ہے۔ انوشہا بہت محنتی اداہارہ ہیں۔‘پیاسا بالی وڈ کی یادگار ترین فلموں میں شمار ہوتی ہے۔عامر خان کو یوں تو کئی فلمیں پسند ہیں اور ان کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک گرودت کی فلم ’پیاسا‘ ہے۔’پیاسا‘ کے وہ کون سے حصے ہیں جو عامر کو بے حد پسند ہیں؟اس بارے میں عامر کہتے ہیں: ’مجھے سب سے زیادہ وہ منظر پسند ہے جس میں وحیدہ رحمان رات کو گاڑی سے لڑکھڑاتی ہوئی اترتی ہیں اور کہتی ہیں کہ کم سے کم پیسے تو دے دے۔ اس کے بعد وہ بغیر کچھ کہے نکل جاتی ہیں۔ یہ سب وہاں موجود پولیس والے دیکھ رہے ہوتے ہیں اور وہ وحیدہ کا پیچھا کرنے لگتے ہیں۔ آگے ان کی گرودت سے ٹکر ہو جاتی ہے اور وہ بھانپ جاتے ہیں کہ پولیس والے وحیدہ جی کا پیچھا کر رہے ہیں، وہ پولیس والوں سے کہتے ہیں کہ ’یہ میری بیوی ہیں۔‘
فلم والے 99 فی صد جھوٹ بولتے ہیں، عامر خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا



















































