اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چینی صدر ژی جی پنگ نے ترقی پذیر ممالک کی معاونت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے دو ارب ڈالر پر مشتمل امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے ترقیاقی منصوبوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ پندرہ سال میں یہ سرمایہ کاری بارہ ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا چین دنیا کے پسماندہ ممالک کے قرضے معاف کرسکتا ہے ۔ چینی صدر کا کہنا تھا یورپ میں پناہ گزینوں کے بحران سمیت دیگر عالمی مسائل کا بنیادی حل امن اور تعمیر و ترقی ہے ۔