پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

میں امریکا کا پہلا مسلمان صدر بن کر دکھائوں گا، یوسف دیار کا بن کارسن کو جواب

datetime 27  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا کے 12 سالہ یوسف دیار نے ممکنہ صدارتی امیدوار بن کارسن کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں امریکا کا پہلا مسلمان صدر بنوں گا اور ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی عزت کروں گا۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے 12 سالہ یوسف دیار نے ممکنہ صدارتی امیدوار بن کارسن کے مسلمانوں سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس کا کہنا تھا کہ امریکا میں سیاہ فام پر تعصبانہ رویے کی وجہ سے یہاں کے لوگ کہا کرتے تھے کہ سیاہ فام کبھی بھی امریکا کا صدر نہیں بن سکتے لیکن موجودہ صدر باراک اوباما نے امریکی صدر بن کر سیاہ فام کے لیے مقرر کردہ حدود کو توڑ دیا اور اب میں امریکا کا پہلا مسلمان صدر بن کر مسلمانوں کے لیے متعین کردہ حدود کو توڑ کر دکھاں گا۔ میں صدر بن کر ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے شخص کی عزت کروں گا۔یوسف دیار نے کہا کہ 2 سال کی عمر میں ہی جب میں ٹھیک طرح سے چلنا اور بولنا بھی نہیں جانتا تھا تب سے ہی میں امریکی صدر بننے کے خواب دیکھتا آرہا ہوں اور میں اپنے دوستوں سے بھی یہ کہتا ہوں لیکن آپ نے یہ کہہ کر میرا خواب توڑ دیا کہ کوئی مسلمان امریکا کا صدر نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جیسا آپ نے مجھ سمیت تمام مسلمانوں سے یہ کہا کہ ویسے ہی کوئی آپ سے بھی یہ کہہ سکتا تھا کہ آپ اپنے رنگ یا نسل یا ایمان کی وجہ سے امریکا کے صدر نہیں بن سکتے ہیں۔واضح رہے ممکنہ صدارتی امیدوار بن کارسن نے حال ہی میں ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک مسلمان کو امریکا کا صدر نہیں بننا چاہیے کیونکہ امریکا کا آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…