بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سات لاکھ سے زائد خواتین اور لڑکیاں قید

datetime 24  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک) ایک رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر کی جیلوں میں سات لاکھ سے زائد خواتین اور لڑکیاں قید ہیں۔لندن کے انسٹیٹیوٹ آف کریمینل پالیسی ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق 2000 کے بعد سے خواتین قیدیوں کی تعداد میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو مردوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔جیلوں میں قید خواتین کی کل تعداد کا نصف صرف تین ممالک امریکہ، چین اور روس کی خواتین قیدیوں پر مشتمل ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ا±ن کی یہ رپورٹ دنیا بھر کی حکومتوں کے لیے ’گہری تشویش‘ کا باعث ہونی چاہیے۔تحقیقی ادارے کی شریک ڈائریکٹر ڈاکٹر جیسیکا جیکبسن کا کہنا ہے کہ ’خواتین اور لڑکیاں انتہائی کمزور اور محرومیوں کا شکار طبقہ ہے، یہ آسانی سے جرائم کا نشانہ بن جاتی ہیں اور پھر اپنے آپ کو برا بھلا کہتی ہیں۔یہ رپورٹ 219 ممالک اور ماتحت علاقوں سے جمع کیے گئے مواد کی روشنی میں تیار کی گئی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ جیلوں میں موجود خواتین کی اصل تعداد کافی زیادہ ہے کیونکہ چند ممالک نے اعداد و شمار فراہم نہیں کیے اور چین سے ملنے والا مواد بھی نامکمل ہے۔افریقی ممالک کی جیلوں میں خواتیں قیدیوں کی تعداد سب سے کم ہے تاہم ایل سیلواڈور، برازیل، کمبوڈیا اور انڈونیشیا میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…