نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں نوجوان لڑکی سشما نے 15 سال کی عمر میں ایم ایس سی کرکے کم عمر ترین طالبہ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سشما کے مطابق وہ انوائرمنٹل مائیکروبیالوجی میں ریسرچ کا ارادہ رکھتی ہے۔سشما ورما نے محض 15 برس کی عمر میں لکھنو یونیورسٹی سے مائیکرو بائیولوجی میں ماسٹرز ڈگری حاصل کرکے بھارت میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔سشما نے 7 سال کی عمر میں دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا تھااس کے والد تیج بہادر اسی یونیورسٹی کے شعبہ صفائی میں اسسٹنٹ سپروائزر کی حیثیت سے کام کرتے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں