مرزا پور(نیوز ڈیسک) 60 سالہ بھارتی گوالے نے 15 بچوں کو دریا میں ڈوبنے سے بچا لیا۔ رام جیت یادو دودھ لے کر مرزا پور جانے کے لئے کشتی پر دریائے گنگا عبور کر رہا تھا اور اس کشتی پر 15 طالبعلم بھی سوار تھے۔ دریا کے درمیان میں کشتی الٹ گئی جس پر رام جیت نے ایک طالبعلم کو پکڑا اور باقیوں سے کہا کہ وہ اس طالبعلم کو پکڑ لیں۔ پھر رام جیت نے کنارے کی جانب بڑھنا شروع کردیا۔ اس دوران کنارے پر موجود افراد نے دیکھ لیا اور وہ بھی مدد کے لئے پہنچ گئے۔ اب رام جیت صرف اپنے گا?ں ہی نہیں پورے علاقے میں ہیرو کے طور پر پہچانا جاتا ہے جبکہ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی رام جیت کی تعریف کی ہے۔ مرزا پور کے مجسٹریٹ نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ رام جیت کو سرکاری اعزاز سے بھی نوازا جائے گا، انہوں نے زیادہ عمر ہونے کے باوجود بہت بہادری کا کام کیا ہے