پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

مصرمیں اب خواتین ہی خواتین کی مددکریںگی

datetime 23  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(نیوزڈیسک)مصر کی وزارت داخلہ نے عید الاضحٰی کے ایام میں پبلک مقامات، تفریح گاہوں، سینما گھروں سمیت ملک کے پ±رھجوم مقامات پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے خواتین پولیس کے دستے تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ نئے قوانین کے تحت خواتین کوہراساں کرنے کے مرتکب کسی بھی شخص کو چھ ماہ سے پانچ سال تک قید اور 50 ہزار مصری پاﺅنڈز جرمانہ ہوسکتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مصری وزیر داخلہ مجدی عبدالغفار نے ایک اجلاس کے دوران اپنے معاونین کو ہدایت کی کہ وہ عید کے ایام میں ملک میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے ساتھ خواتین پر تشدد اور عوامی مقامات پر خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے منچلوں کے خلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں خواتین پولیس کی سینئر آفیسر بھی موجود تھیں۔قاہرہ کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے میڈیا کو بتایا کہ ایام عید کے دوران شعبہ انسداد ہراسائی خواتین کے حکام اور دوسرے پولیس کے شعبے مل کر امن وامان کےقیام اور منچلے نوجوانوں کی غیر اخلاقی حرکات سے روکنے کے لیے سڑکوں پر گشت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ عید کے دنوں میں خواتین پولیس اہلکاروں کو قاہرہ کی زیر زمین میٹرو ٹرین کے اسٹیشنوں، بالخصوص الشہداءاور السادات اسٹیشنوں پر تعینات کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بسوں، ریلوے اسٹیشنوں میں بھی خواتین پولیس کے دستے تعینات ہوں گے۔ تمام اضلاع میں شکایات سیل اور آپریشنل کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں سے فوری طور پر کسی بھی خلاف قانون حرکت کی چھان بین کی جائے گی۔خیال رہے کہ مصر میں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعات میں غیر معمولی اضافے کے بعد حکومت نے اس اخلاقی جرم کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون سازی کی ہے۔ نئے قوانین کے تحت خواتین کوہراساں کرنے کے مرتکب کسی بھی شخص کو چھ ماہ سے پانچ سال تک قید اور 50 ہزار مصری پاﺅنڈز جرمانہ ہوسکتا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…