خاتون کے بیان کے بعد ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ خارج کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میانوالی کو رہا کردیا
میانوالی (این این آئی)میانوالی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہوگئی۔میانوالی میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں خاتون اپنے بیان سے منحرف ہوگئی اور کہا کہ میرے ساتھ کسی قسم کی زیادتی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔
خاتون کے بیان کے بعد ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ خارج کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمیانوالی کو رہا کردیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی رہائشی خاتون نے ایف آئی آر میں نوکری کا جھانسا دیکرزیادتی کا ذکرکیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمیانوالی کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔