لاہور( این این آئی)محکمہ خوراک نے نئی گندم کوٹہ کے اجرا ء کی پالیسی ختم کرکے گندم نیلامی کی تجویز تیار کر لی ۔ سیکرٹری خوراک پنجاب زمان وٹو کے مطابق فلور ملز کیلئے سرکاری گندم کے کوٹے کا اجرا ء بند کر دیا گیا،محکمہ خوراک پنجاب امسال گندم کو اوپن مارکیٹ میں نیلام کرے گا،چکی مالکان بھی نیلامی میں حصہ لے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک تقریباً 40لاکھ ٹن گندم کو اوپن مارکیٹ کی قیمت کے مطابق نیلام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ لیی فوڈ سٹف ایکٹ کے قانون میں ترمیم کی جائے گی،حکومت مستحق افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کیش سبسڈی دینے کا نظام لاگو کرے گی،جو فلور ملز نیلامی میں سرکاری گندم خریدیں گی وہ اس سے تیار آٹا کے ہر تھیلا کی سپلائی اور فروخت کا بائیو میڑک ریکارڈ رکھیں گی۔