گلگت (این این آئی) شگرمیں 7ہزار میٹر بلند چوٹی اسپانٹک کو سرکرنے کی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما زخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے شگرمیں سات ہزار میٹر بلند چوٹی اسپانٹک کو سرکرنے کی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما زخمی ہوگئیں۔
چیک ری پبلک خاتون کوہ پیما 8رکنی ٹیم کے ساتھ اسپانٹک سر کرنے کی مہم پر نکلی تھیں۔ڈپٹی کمشنر شگر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی کوہ پیماکو ریسکیو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ڈی سی شگرولی اللہ فلاحی نے بتایا کہ اس حوالے سے آرمی ایوی ایشن سے رابطہ کیا جارہا ہے۔