اسلام آباد (این این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما بلند اقبال ترکئی نے کہا ہے کہ پرویزخٹک گروپ پیپلزپارٹی میں آیا تو اسی دن میں بھی پیپلزپارٹی چھوڑ دوں گا۔ایک بیان میں سینئر سیاستدان بلند اقبال ترکئی نے الزام عائد کیا ہے کہ پرویزخٹک، اسد قیصر اور شاہ فرمان 9مئی کے واقعات کے اصل کردار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ 5 سے 6ا فراد کا چوروں کا ٹولہ ہے، یہ پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ اپنی چوریوں سے بھاگ رہے ہیں، ان کے خلاف بی آر ٹی سمیت کئی کیسز تیار پڑے ہیں، یہ لوگ سیدھا جیل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک ہمیشہ اپنے محسن کو پیٹھ میں چھرا گھونپتے ہیں، یہ ہائی جیکر ہیں،انہوں نے تحریک انصاف بھی ہائی جیک کی ہوئی تھی، اگر پرویزخٹک اور ان کا گروپ پیپلز پارٹی میں آیا تو اسی دن میرا بھی پیپلزپارٹی کو آخری سلام ہوگا۔