نارووال(این این آئی)گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے تجاوز کر گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ نارووال اور گردونواح میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی واپڈا کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے ،ہر گھنٹے بعد بجلی کا جانا معمول بن گیا ،عوام بالخصوص خواتین اور بچے گرمی کی شدت سے بلبلا اٹھے ہیں، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے تجاوز کر رہا ہے ۔بجلی آنے پر بھی وولٹیج انتہائی کم ہوتے ہیں کہ الیکٹرانکس اشیا ء کے جلنے کا خطرہ رہتا ہے۔ پہلے ہی ہفتے میں ایک روز نارووال میں پرمٹ ہوتا ہے اب ہر گھنٹے کے بعد بجلی نے جانا معمول بنا لیا ہے۔مساجد میں نمازیوں کے لیے وضو کرنے کے لئے پانی میسر نہیں ہوتا۔اہلیان نارووال اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں اور شدید گرمی کے دنوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔