لاہور( این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے یونان کشتی سانحہ کے بعد انسانی اسمگلروں کو پکڑنے کے لیے ملک بھر کے بڑے شہروں میں ٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں۔بتایا گیاہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوانوں کو یورپ کے خواب دکھانے والے ایجنٹس سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے
ایف آئی اے نے ٹک ٹاک پر متحرک ایجنٹس کے ایک ہزار سے زائد اکائونٹس کی چھان بین شروع کردی۔ایجنٹس کی جانب سے فیس بک پر 2500 سے زائد اکائونٹس چلائے جارہے ہیں، واٹس ایپ کے لاتعداد گروپس اب بھی بنے ہوئے ہیں، جو مسلسل اپ ڈیٹس دیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی طریقے سے پاکستان سے اٹلی بھجوائے جانے کا ریٹ 23 سے 25 لاکھ روپے لیا جاتاہے ، تمام ڈیلنگ کیش میں ہوتی ہے ، آدھی رقم ایڈوانس اورآدھی پہنچانے کے بعد کا معاہدہ کیا جاتا ہے، انسانی اسمگلر نوجوانوں کواٹلی کیلئے کشتی میں بٹھانے کے بعد اہل خانہ سے مزید پیسے لیتے ہیں۔