بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کا پاکستان سویٹ ہومز کو4ٹرانسپورٹ وینز کا عطیہ

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سویٹ ہومز کوٹرانسپورٹ وینز کا عطیہ پیش کیا۔وزیراعظم نیٹرانسپورٹ وینز کی چابیاں پاکستان سویٹ ہومز کے چیئرپرسن زمرد خان کے حوالے کیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان سویٹ ہومز کیڈٹ کالج میں زیرتعلیم بچوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زمرد خان نے جو بیڑہ اٹھایا ہے اللہ تعالیٰ انہیں اس کا اجر عطا فرمائے۔

انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ محنت سے تعلیم حاصل کریں اور قوم کے عظیم معمار بنیں، آپ پاکستان کا مستقبل ہیں۔ اس موقع پر زمرد خان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور مسلم لیگ (ن) کیدیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعظم کی جانب سے پاکستان سویٹ ہومز کو 4 گاڑیاں عطیہ کی گئیں جن کی مالیت 6 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔وزیراعظم نے اس موقع پر بچوں کے ساتھ وین میں سوار ہوکربچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت کریں،انجینئرز، ڈاکٹرز، سائنس دان،زرعی اور آئی ٹی کے ماہر بنیں اورپاکستان کی خدمت کریں ، ہم نے مل کر پاکستان کوصحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنانا ہے۔ اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی ، بچوں نے پاکستان اوروزیراعظم زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…