مکہ مکرمہ(این این آئی)مسجد حرام میں خواتین کے لیے زبانوں اور ترجمہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری دلال فلاتہ نے کہا ہے کہ حج سیزن کی آمد کے ساتھ ہی رحمان کے مہمانوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی کوششیں تیز کی جا رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس سال خدا کے مقدس گھر کے زائرین کی میزبانی کے لیے وسیع اسٹریٹجک منصوبے بنائے گئے ہیں۔ ان میں حجاج کرام کی میزبانی کے لیے 15زبانوں میں ماہر رضاکارانہ مواقع کی فراہمی بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ خواتین کے اندرونی مصلی اور بیرونی سہولیات کی تیاری کے لیے کی جانے والی کوششوں میں شامل ہے، تاکہ عبادت کے لیے آنے والی خواتین کو مکمل رہنمائی اور آسانی فراہم کی جائے۔