منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

افغان مرکزی بینک کے گورنر کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

datetime 17  جون‬‮  2023

کابل (این این آئی )افغان مرکزی بینک کے لیے طالبان حکومت کے قائم مقام گورنر نے رواں ہفتے چین کے سفیر سے بینکاری تعلقات اور کاروبار پر بات چیت کی،غیرملکی خبررساں ادارے کے م طابق بینک کے ترجمان نے گزشتہ روز یہ بات کہی،افغانستان کا بینکنگ نظام پابندیوں، منجمد مرکزی بینک کے اثاثوں سے لیکویڈیٹی میں کمی اور ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

بین الاقوامی بینکوں کے ریگولیٹری خطرے کے خدشات نے بھی بڑی حد تک ملک کے رسمی بینکنگ سیکٹر کو عالمی مالیاتی نظام سے کاٹ دیا ہے۔چین کے افغانستان کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں لیکن 2021 میں طالبان کے ملک پر کنٹرول کے بعد سے اس نے کابل میں اپنا سفارت خانہ برقرار رکھا ہوا ہے۔بیجنگ نے حال ہی میں اقغانستان میں اقتصادی دلچسپی کا اشارہ دیا ہے، اور اگرچہ کچھ چینی کاروباری ایگزیکٹوز نے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے، چین نے کہا ہے کہ وہ یہاں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہے ہیں، خاص طور پر کان کنی کے شعبے میں۔بینک کے ترجمان حسیب اللہ نوری نے بتایا کہ اس ملاقات میں معیشت، بینکنگ تعلقات، کاروبار اور کچھ متعلقہ موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملاقات کابل میں سفیر وانگ یو اور قائم مقام گورنر ملا ہدایت اللہ بدری کے درمیان ہوئی۔چین کی وزارت خارجہ نے فی الحال اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔ہدایت اللہ بدری ایک سینئر طالبان شخصیت ہیں جو مارچ میں قائم مقام وزیر خزانہ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد مرکزی بینک کے قائم مقام سربراہ بنائے گئے تھے۔وہ امارت اسلامیہ، جیسا کہ طالبان اپنی حکومت کا حوالہ دیتے ہیں کے اقتصادی کمیشن کے سربراہ تھے۔ طالبان حکام کے مطابق، افغانستان کی سابق مغربی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف 20 سالہ جدوجہد کے دوران بدری طالبان کے لیے فنڈ ریزنگ کرتے تھے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…