ریاض (این این آئی)سعودی وزارت داخلہ نے مکہ مکرمہ کے علاقے میں مجرموں میں سے ایک کے لیے سزائے موت کے نفاذ کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ سعودی شہری برات بن جبریل بن برات العاطفی النانی نے سعودی شہریت کے حامل بندر بن طہ بن محمد القرہدی کو قتل کردیا تھا۔
برکات نے بندر بن طہ پر پٹرول ڈال کر اسے آگ لگا دی اور آگ سے جھلسنے کے بعد بندر بن طہ کی موت ہوگئی۔ آگ سے چار کاریں جل گئیں ۔ قاتل کی جانب سے میتھی مفیٹامائن کے غلط استعمال کا بھی انکشاف ہوا۔ سکیورٹی حکام نے قاتل برکات کو گرفتار کرلیا اور تفتیش اور عدالتی کارروائی کے بعد اس کا جرم ثابت ہوگیا۔جرم کی بدصورتی اور گھنانا پن اور اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ جلا کر قتل کرنا مقتول کے لیے اذیت ہے۔ یہ بات مد نظر رکھتے ہوئے کہ مجرم نے مقتول کو جلنے دیا اور اس کی مدد نہیں کی۔ قاتل کے لیے سزائے موت تجویز کی جاتی ہے۔