جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

خانہ کعبہ کی چھت کو صاف کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال

datetime 16  جون‬‮  2023 |

خانہ کعبہ کی چھت کو صاف کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال

مکہ مکرمہ(این این آئی)حرمین شریفین کے نگران ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارت عامہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خانہ کعبہ شریف کی چھت کی صفائی کی خاطر جدید ترین ٹیکنالوجیز استعمال کرنے والی خصوصی ٹیم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 20 منٹ میں خانہ کعبہ کی چھت کودھویا جاتا ہے۔

کعبہ کی چھت کو دھونے کا کام کئی مراحل پر مشتمل ہے، ان میں کعبہ کی سطح کو صاف کرنا اور گرد و غبار کو ہٹانا، پوری چھت کو کلیڈنگ ہولڈر اور دیوار کے ساتھ ساتھ کعبہ کی سطح کے دروازے کو صاف کرنا اور باہر سے گیلے کپڑے سے اس کی صفائی جیسے مراحل شامل ہیں۔

کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام ایک ورک سسٹم کے ذریعے مکمل ہوتا ہے جس میں مصنوعی ذہانت کے علاوہ روایتی ذرائع بھی شامل ہیں۔

حرم مکی میں سروسز فراہم کرنے والی فیلڈ سروسز اینڈ افیئرز ایجنسی نے ترقیاتی منصوبوں کے تحت اپنی سمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے دستی اور الیکٹرانک صفائی کے آپریشنز متعارف کرائے ہیں۔

یہ ٹیکنالوجی آرٹیفیشل انٹیلی جنس میپنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔4 گھنٹے کے چارجنگ ٹائم کے ساتھ یہ مشین تین گھنٹے کام کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…