بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کی سونیا شمروز خان انٹرنیشنل پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد

datetime 16  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا کی سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سونیا شمروز خان کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے کی جانے والی گراں قدر خدمات پر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ویمن پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا۔

سونیا شمروز 60 سالہ تاریخ میں پولیس آفیسر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی اور دوسری مسلمان خاتون ہوں گی۔سونیا شمروز خان نے بحیثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بٹگرام، چترال میں جبری شادیوں کی روکتھام کیلئے نہ صرف شکایتی سیل قائم کیے بلکہ خواتین کے مسائل اور خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ ان کی کوششوں اور کاوشوں کے باعث چترال میں خواتین کی خودکشی کے رجحان میں نمایاں کمی ا?ئی تھی۔خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی ایس ایس پی سونیا شمروز صوبے میں مختلف عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں جبکہ انہیں خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ڈی پی او ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔سونیا شمروز کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…