اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کے ایٹمی اثاثے کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وفاقی وزیر

datetime 16  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ،پاکستان چلے گا تو معیشت چلے گی ۔ جمعہ کو سینٹ اجلاس کے دوران بجٹ کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمدنے کہاکہ گزشتہ روز وزیر مملکت فنانس نے بتایا کہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری گئیں

یہ آئی ایم ایف کا سودی بجٹ ہے،اس بجٹ میں سود کے خلاف کوئی اقدام نظر نہیں آرہاہے ،پیش کردہ بجٹ مفروضوں پر مشتمل ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پاکستان چلے گا ،پاکستان کی معیشت چلے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ذمہ دار ملک ہے، دفاع سمیت ہر شعبہ پر گہری نظر ہے، پاکستان کے اثاثوں کی جانب اٹھنے والے ہاتھوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، وفاقی کابینہ کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل پیرا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا مقبول احمد نے کہا کہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، شمسی توانائی کے منصوبے لگانے کے لئے فنڈز مختص کئے گئے، مستحق اور باصلاحیت نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کئے جا رہے ہیں۔ سینیٹر رانا مقبول نے کہا کہ ایوان بالا کے تمام اختیارات اور اجتماعی دانش کو بروئے کار لانا چاہیے، جب حکومت میں آئے تو تباہ حال معیشت ورثہ میں ملی، ماضی کی حکومت نے بے نظیر بھٹو پروگرام کا نام بدل دیا جو کہ مناسب نہیں تھا، شمسی توانائی کے منصوبے لگانے کے لئے فنڈز مختص کئے گئے، مستحق اور باصلاحیت نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کئے جا رہے ہیں۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لئے بجٹ میں اضافہ کیا جائے، سود کا خاتمہ کیا جائے

زکو اور عشر کے نظام کو لاگو کیا جائے، پاکستان کو آئی ایم ایف کے چنگل سے نکالنا ہو گا، وہ پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو دورہ روس پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بل کی منظوری کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے روس کا دورہ کیا اور پارلیمنٹ میں اردو میں خطاب کیا، یہ قابل تعریف اقدام ہے، یہ اچھی روایت ہے، ایوان بالا کی کارروائی بھی اردو میں ہونی چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ نا اہلی کی مدت ختم ہونے کا قانون کسی فرد واحد کے لئے نہیں لیکن ہماری تاریخ فرد واحد کے خلاف فیصلوں سے بھری پڑی ہے، آئین میں ترمیم ایوان کا اختیار ہے

عوام کے پاس جانا ہر شخص کا بنیادی حق ہے، کسی کو تاحیات نا اہل قرار دینا قانون میں نہیں لکھا۔پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کی مخالفت کی اور ان کے پارٹی قائد نے ان ترامیم سے فائدہ اٹھایا، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل قرار دیا گیا۔بعد ازاں سینٹ کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…