اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

بھارت،کاروبار میں نقصان سے پریشان شخص نے خودکشی کرلی

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد (این این آئی) بھارت میں آم کے باغات لیز پر لینے والے شخص نے کاروبار میں نقصان ہونے کی وجہ سے خودکشی کرلی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے ایک گائوں میں پیش آیا جہاں 38 سالہ ظفر پچھلے سال سے آم کے باغات لیز پر لے کر کام کررہا تھا۔گائوں والوں کی اطلاع کے مطابق ظفر نے اس سال بھی آم کے باغات لیز پر لیے لیکن اسے کافی نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ کاروبار اس کی توقع کے مطابق نہیں چلا۔ظفر کی اہلیہ شاہین سلطانہ نے بتایا کہ کاروبار میں شدید نقصان ہونے کی وجہ سے ان کے شوہر بہت پریشان تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ظفر نے گائوں کے نواحی علاقے میں ایک نیم کے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔مقامی سب انسپکٹر راجندر ریڈی نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…