بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

طوفان بپرجوائے بھارتی ریاست گجرات سے 290 کلو میٹر دور

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سمندری طوفان بپرجوائے گجرات کے علاقے دیوبھومی دوارکا سے 290 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ سمندری طوفان بپرجوائے گجرات کے علاقے دیوبھومی دوارکا سے 290 کلو میٹر اور جاکھواپورٹ کے مغرب

جنوب مغرب میں 280 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے زیر اثر گجرات کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں جبکہ طوفان ٹکرانے کے وقت 125 سے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طوفان کے زیر اثر کچھ، دوارکا، پوربندر، جام نگر، راجکوٹ، جوناگڑھ، گرسومناتھ میں 65 سے 85 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ دیوبھومی، دوارکا میں انتہائی شدید بارش جبکہ کچھ، پوربندر، راجکوٹ، موربی، جوناگڑھ اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔خیال رہے کہ طوفان سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں سے اب تک 45 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کیا جاچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…