بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سمندری طوفان؛ کور کمانڈر کراچی کی بدین میں ہنگامی کانفرنس

datetime 13  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد / بدین(این این آئی) کور کمانڈر کراچی نے ممکنہ سمندری طوفان بائپرجوائے کے سلسلے میں بدین میں ہنگامی کانفرنس کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے رات گئے ممکنہ سمندری طوفان بائپرجوائے کے سلسلے میں بدین میں ہنگامی کانفرنس کی

کانفرنس میں موجود ڈی جی رینجرز سندھ اور جی او سی حیدرآباد سمیت فوجی و سول اداروں کے ذمہ دارین نے شرکت کی۔متعلقہ ذمہ داران نے کور کمانڈر کراچی کو مکمل بریفنگ دی، کور کمانڈر نے بروقت تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔کور کمانڈر کراچی نے بتایا کہ اب تک پاک فوج کے دستے ریسکیو کیلیے مختلف مقامات پر پہنچ چکے ہیں لہذا کسی بھی صورت عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔دوسری جانب ڈی سی بدین آغا شاہ نواز خان نے کہا کہ سمندری طوفان کا پاکستان کی جانب فاصلہ کم اور خطرات میں اضافہ ہو گیا، ساحلی پٹی کے دیہاتوں اور ماہی گیر بستیوں سے آبادی کا انخلا رات گئے جاری رہا، ساحلی آبادی کا انخلا اور متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈی سی بدین نے بتایا کہ سرکاری عمارتوں اور محفوظ مقامات پر مقامی افراد کو منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ پاک آرمی رینجرز اور سرکاری افسران وملازمین آبادی کے انخلا اور منتقلی میں مصروف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…