ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان کی ترقی کیلئے ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا،اسحاق ڈار

datetime 13  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ملک کی خود مختاری کو نقصان پہنچایا گیا، 5سال پہلے میری بات مانی ہوتی تو آج ہم یہاں نہ کھڑے ہوتے، 2017میں دنیا کی ریٹنگ ایجنسی پاکستان کی ترقی کو تسلیم کررہے تھے،2017میں مہنگائی کی شرح 4فیصد تھی

مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیاء کی بہترین مارکیٹ تھی،جی 20میں شامل ہونے کے بجائے ہم اس وقت دنیا کی 47ویں معیشت بن گئے، ہمیں مل کر معاشی مشکلات سے نکلنا ہوگا، ایک فرد کچھ نہیں کرسکتا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ بجٹ کی بہتری کے لیے سفارشات کو کھلے دل سے سنیں گے، بجٹ میں خامیوں کو دور کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیں گے، 2017میں پاکستان 24ویں معیشت تھا، گزشتہ حکومت کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ہماری معیشت 47ویں نمبر پر چلی گئی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ لوگ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کررہے تھے، ہم نے معیشت کی بہتری کے لیے مشکل اور غیر مقبول فیصلے کئے، گزشتہ حکومت کی خراب پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری کو تیار نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ 2017میں دنیا کی ریٹنگ ایجنسی پاکستان کی ترقی کو تسلیم کررہے تھے، 2017میں مہنگائی کی شرح 4فیصد تھی، ہماری مشترکہ محنت کا نتیجہ تھا کہ ہمارے تمام اشاریے مثبت جارہے تھے، مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیاء کی بہترین مارکیٹ تھی۔اسحاق ڈار نے کہاکہ معیشت بہتر سے بہترین کی طرف جارہی تھی

جی 20میں شامل ہونے کے بجائے ہم اس وقت دنیا کی 47ویں معیشت بن گئے، ہمیں مل کر معاشی مشکلات سے نکلنا ہوگا، ایک فرد کچھ نہیں کرسکتا،پاکستان کی ترقی کے لیے ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا،آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ملک کی خود مختاری کو نقصان پہنچایا گیا،5سال پہلے میری بات مانی ہوتی تو آج ہم یہاں نہ کھڑے ہوتے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ مجھے پاکستان کے محفوظ مستقبل پر مکمل یقین ہے

پاکستان کو باعزت مقام دلانے کے لیے سخت فیصلے ناگزیر تھے، ترقی کی شرح نمو کو بڑھانا ہے، روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، ہمیں مالیاتی نظم وضبط کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا، پاکستان کا مستقبل روشن ہے، متحد ہوکر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے۔انہوںنے کہاکہ بجٹ میں ہم نے زراعت کو کئی مراعات دی ہیں،بجٹ میں آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں

چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائیں ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کوششوں کو تسلیم کرنے کے لیے بجٹ میں اقدامات کیے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم کی ترقی کے لیے اربوں روپے مختص کئے ہیں، محصولات کو بڑھانے کے لیے پالیسی سطح پر اقدامات اٹھائے ہیں،

بجٹ میں رکھے گئے اہداف حقیقت پر مبنی ہیں، معیشت میں گراوٹ کے عمل کو روک دیا ہے، آنے والے دنوں میں زراعت کے شعبے کے لیے مزید مراعات دی جائیں گی۔وزیرخزانہ نے کہا کہ عوام امید رکھے پاکستان کو کچھ نہیں ہوگا،موجودہ حکومت خراب معاشی صورتحال کی ذمہ دار نہیں ہے، ہم نے ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…