اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

سندھ حکومت نے طوفان کے پیش نظر ضلع افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

datetime 12  جون‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے سندھ حکومت نے طوفان کے پیش نظر ضلع افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ کراچی سے 600 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے اور اس کے 15 جون کو کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

طوفان کے پیش نظر سندھ حکومت نے ضلع افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔سندھ حکومت نے کراچی سمیت ساحلی اضلاع میں کنٹرول روم قائم کرنے، زیر تعمیر عمارتوں پر لگے مٹیریل اور بل بورڈز ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں جب کہ محکمہ صحت اور کے ایم سی اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 40 خطرناک عمارتوں سے رہائشیوں کی نقل مکانی اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت نے متعلقہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ریلیف کیمپس قائم کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔صوبائی حکومت نے ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ اور کے ایم سی نالوں کی چوکنگ پوائنٹ ختم کرنے، واٹر بورڈ کو ڈی واٹرنگ پمپ لگانے کے احکامات جاری کیے ہیں اس کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ، رینجرز اور کوسٹ گارڈ کو دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔شیشے والی عمارتوں کے مالکان سے بات کر کے حفاظتی انتظامات کرنے، بابا بھٹ، مبارک ولیج اور ابراہیم حیدری کے مکینوں کو ریلیف کیمپ منتقل کرنے، کے الیکٹرک کے سی ای او کو بجلی کھمبوں سے جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔سندھ حکومت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو سمندری طوفان کے دوران ٹریفک کا جامع پلان تیار کرنے اور ڈی ایچ اے حکام کو مرمتی کاموں کے آگے سیفٹی بیریئرز لگانے کی ہدایات کی ہیں۔وسری جانب طوفان کے خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے کلفٹن سے سی ویو جانیوالی سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…