بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میئر کراچی کا الیکشن پیپلزپارٹی جیتے گی، کیسے جیتے گی اس بات کو چھوڑیں،ناصر شاہ

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر بلدیات سیدناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ 15 جون کو میئر کراچی کا الیکشن پیپلزپارٹی جیتے گی کیسے جیتے گی اس بات کو چھوڑیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں پر کوئی پابندی نہیں وہ ووٹ دے سکتے ہیں

کراچی میں جماعت اسلامی کا صرف ایک ایم پی اے ہے انہیں بلدیاتی انتخابات میں 80 نشستیں کیسے مل گئیں؟انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ارکان اسمبلی چھوڑ رہے ہیں تو یوسی چیئرمین بھی چھوڑ سکتے ہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات میں 90 فیصد لوگ پیپلزپارٹی کے جیتے۔ایک سوال کے جواب میں ناصر شاہ نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی بنے یا کوئی اور ہمیں فرق نہیں پڑتا، پیپلزپارٹی عوام کی سپورٹ سے الیکشن جیت رہی ہے، باغ آزاد کشمیر کے عوام نے بھی پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کے بعد بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے، پیپلزپارٹی کا واضح موقف ہے الیکشن وقت پر ہوں۔صوبائی وزیرنے کہاکہ اگست میں اسمبلیوں کی مدت مکمل ہوگی اس کے بعد الیکشن ہوں گے، عوام جس کو مینڈیٹ دیں اسے حکومت ملنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…