بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی وطن واپس پہنچ گئیں

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ عافیہ سے ملاقات کے بعد چھوٹی سی امید ضرور ہوئی، اس کی واپسی بہت آسان ہے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی امریکہ سے غیر ملکی پرواز ای کے 212 کے ذریعے پاکستان پہنچ گئیں۔

اپنی بہن سے ملاقات کے حوالے سے کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ سے ملک کر ایک چھوٹی سی امید ضرور ہوئی، ملاقات کا کام پہلے بھی ہوسکتا تھا لیکن اس حکومت نے کیا۔انہوں نے کہا کہ عافیہ کا حال دیکھنے کے بعد کیفیت اضطراب میں ہے، میں تصور بھی نہیں کرسکتی تھی کہ وہ اتنے برے حال میں ہے۔انہوں نے کہاکہ عافیہ کے ساتھ ملاقات میں بڑا ہاتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی مدد کی۔عافیہ صدیقی کی بہن نے کہا کہ دوسری ملاقات جولائی میں ہے، میری خواہش ہے اس میں عافیہ کا ہاتھ پکڑ کر انہیں واپس لے آئوں، عافیہ کی واپسی بہت آسان ہے اگر کوشش کریں۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ میں امریکی حکام سے امید رکھتی ہوں ان کے دل بھی نرم ہوں گے۔، فوزیہ نے ایک بار پھر دہرایا کہ عافیہ کی رہائی کی کنجی اسلام آباد میں ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے عافیہ کو وہاں سے نکل کر 300 ڈالر بھجوائے،عافیہ نے اگلے دن بتایا کہ اسے بہت عرصے بعد چائے پی، میں نے پیسے پاکستان سے بھی بھیجے لیکن وہ انہیں موصول نہیں ہوئے، البتہ وہ جس حال میں تھی ان کو پہچان نہیں پائی۔انہوں نے کہا کہ 20 سال کے بعد اپنی بہن سے ملنے کی کامیابی ملی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈاکٹر فوزیہ نے امریکا میں اسیر اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے 20 سال بعد ملاقات کی، ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد بھی تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…