لاہور( این این آئی)محکمہ اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی ہمشیرہ عظمی خان اور ان کے شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا تاہم دونوں گرفتار نہ ہو سکے۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق عظمی خان اور ان کے شوہر احد مجید کی گرفتاری کے لئے لاہوراورلیہ میں واقع ان کے گھروں پرمارے گئے۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹر عظمی خان نے اربوں کی زمین صرف 13 کروڑ میں خریدی، ڈاکٹر عظمی اور ان کے شوہر کے خلاف لیہ میں 5261 کنال اراضی غیر قانونی طور پر خریدنے کا الزام ہے، زمین دھوکہ دہی، فراڈ اور جعلسازی سے 22-2021 میں خریدی گئی۔