راجن پور ( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے 21 جون کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا دن جشن بے نظیر کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ملک بھر کے ہر بڑے چھوٹے شہر اور دیہات میں بھی کیک کاٹے جائیں گے اور خصوصی سیمینار اور تقریبات ہوں گی ۔
اس حوالے سے نیک خالد راجپوت ضلعی سکریڑی انفارمیشن پی پی پی راجنپور نے میڈیا کو بتایا کہ 21 جون ملک بھر میں یہ دن جشن بے نظیر کے طور پر منایا جائے گا ہر جگہ تقریبات ہوں گی کیک کاٹے جائیں گے اور شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کی بدولت اج ملک میں نہ صرف جمہوریت مضبوط ہے بلکہ یہ تیسری حکومت ہے جو اپنی ائینی مدت پوری کر رہی ہے ،اس وقت جنوبی پنجاب کے اہم شخصیات پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوچکی ہیں اور انشا اللہ عید کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین سابق صدر مملکت اصف علی زرداری جنوبی پنجاب کا دورہ کریں اور اس دوران وہ اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے اور تنظیمی امور کا جائیزہ لیں گے جس سے جنوبی پنجاب کی تنظیمیں مزید فعال ہوں گی۔