اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے غلط استعمال پر کارروائی کا آغاز

datetime 11  جون‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے 6 گڈز ڈیکلریشن کے ذریعے ایکسپورٹ فنانس اسکیم کی سہولت کے غلط استعمال اور ریونیو کی مد میں قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی نشاندہی کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ڈائریکٹر پوسٹ کلئیرنس آڈٹ ساوتھ شیراز احمد نے بتایا کہ ڈی جی پی سی اے کی ہدایات کی روشنی میں اس فراڈ میں ملوث میسرز فئیرڈیل ٹیکسٹائل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ میسرز فیئرڈیل ٹیکسٹائل کراچی کی جانب سے ایکسپورٹ فنانس اسکیم کی سہولت کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، جس پر پی سی اے افسران پر مشتمل آڈٹ ٹیم تشکیل دی گئی جس میں اے ڈی محمد سرفراز، اے او فہد اقبال اور اے او عمران حیدر شامل تھے۔آڈٹ ٹیم نے کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 26 بی کے تحت میسرز فیئرڈیل ٹیکسٹائل کے احاطے میں ای ایف ایس سامان کی فزیکل جانچ پڑتال کی اور ایف بی آر کے پاس دستیاب کسٹم، سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے اعداد و شمار کی بنیاد پر ابتدائی ڈیسک آڈٹ کیا، تفتیش کے بعد سیکشن 32A کے تناظر میں مالی فراڈ کی ایک ایف آئی آر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساوتھ نے درج کرادی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آڈٹ کے دوران میسرز فیئرڈیل کا فیکٹری مینوفیکچرنگ ایریا بند پایا گیا، مشینیں خستہ حالت میں تھیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فیکٹری طویل عرصے سے غیر فعال ہے، EFS سامان کے علاوہ، درآمد کنندہ متعدد اقسام اور معیار کے کپڑوں کو درآمد کرتا ہوا پایا گیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ درآمد کنندہ سامان کو درآمد کرنے اور مقامی مارکیٹ میں فروخت کے لیے مینوفیکچرنگ اسٹیٹس کا غلط استعمال کر رہا ہے۔پی سی اے کی ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی ہیں، میسرز فیئرڈیل ٹیکسٹائل کے تمام مالکان اور ڈائریکٹرز مفرور ہیں، گرفتاری کیلیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تمام سمندری اور زمینی کسٹم ایکسپورٹ کلکٹریٹس کو بھی چوکس رہنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے کیونکہ ملزم درآمد کنندہ ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…