پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ملک میں 10کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں،حفیظ پاشا

datetime 11  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ ملک میں 10کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالر سے بھی نیچے چلے گئے ہیں،بجٹ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے کوئی پلان یا اسٹریٹیجی نہیں دی گئی۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجٹ جس انداز میں پیش کیا گیا امید تھی کہ پاکستان کے لوگوں کو مطمئن کیا جائیگا، ہم امید کرتے تھے کہ اسحاق ڈار آغاز میں ہی بتاتے کہ ہم دیوالیے کا دلدل سے نکل چکے ہیں انہیں بجٹ کے آغاز میں ہی اسٹریٹیجی یا کوئی پلان پیش کرنا چاہیے تھے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ کو پاکستان کے تاجروں اور کاروباری شخصیات کو مطمئن کرنا چاہیے تھا، بجٹ دستاویز میں جو کچھ بتایا گیا کم از کم اس سے ہی عوام کو آگاہ کرنا چاہیے تھا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ بی آئی ایس پی کیلیے فنڈز کو صرف 50 ارب روپے بڑھایا ہے جب کہ نتخواہوں میں جو اضاف کیا گیا اس پر 600 ارب خرچ ہوں گے، یعنی حکومت نے 30 لاکھ لوگوں کے لیے 600 ارب کا اضافہ کیا گیا جب کہ دوسری طرف 10 کروڑ لوگوں کے لیے اضافہ 50 ارب کیا گیا ہے۔انہوں نے ایف بی آر ریونیو بڑھانے کا جو ٹاسک رکھا گیا ہے وہ رسکی ہے جو پورا نہیں ہوگا۔ پی ڈی ایل کا ہدف بھی بڑھایا گیا ہے، ایسا لگتا ہے پی ڈی ایل کو 50 روپے سے 75 روپے تک بڑھایا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…