اسلام آباد (این این آئی)وفاقی بجٹ میں لنڈے سمیت پرانی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ میں لنڈے سمیت پرانی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے ،قبل ازیںدو برس سے پرانے اور دیگر پرانے سامان پر 5سینٹ سے 50سینٹ فی کلوگرام تک ڈیوٹی وصل کی جا رہی تھی۔حکومت نے کہا ہے کہ یہ اقدام غریب طبقے کو ریلیف پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔اسی طرح حکومت نے 151استعمال شدہ اشیا پر ریگولٹری ڈیوٹی ختم کی ہے جن میں کھیلوں کا سامان بھی شامل ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں