اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پشاور کے عام شہری عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دیدیا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
عدالت عظمیٰ نے شہری عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ منشات کیس میں دیا۔جسٹس سردار طارق مسعود کی شہری عمران خان کو آئندہ سماعت پر وکیل کرنے کی ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مقدمہ نہ چلایا تو آپ کی ضمانت منسوخ کردینگے۔ ملزم عام شہری عمرا ن خان نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سماعت پر وکیل پیش کردونگا۔شہری عمران خان کا اینٹی نارکوٹیکس نے منشیات اسمگلنگ میں پشاور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا تھا،ٹرائل کورٹ نے ملزم عام شہری عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی،اے این ایف نے شہری عمران خان ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔