ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

مہمند ایجنسی میںیکہ غنڈ سے چھ لاشیں برآمد

datetime 23  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خار۔۔۔۔پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں حکام کے مطابق یکہ غنڈ سے چھ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔مہمند کی پولیٹکل انتظامیہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان نامعلوم افراد کی لاشیں کوئی بانڈہ کے علاقے سے پیر کی صبح ملیں اور انھیں ایجنسی ڈسٹرکٹ ہسپتال غلنئی منتقل کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ کے اہلکار کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان افراد کی ہلاکت کی وجوہات بھی سامنے نہیں آ سکی ہیں اور اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مہمند ایجنسی میں اس سے پہلے بھی لاشیں ملنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں جن میں سے بیشتر شدت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کی نکلیں۔شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان اور اس کے ذیلی گروپ دعوے کرتے ہیں کہ یہ لاشیں ان کے جیلوں میں قید ساتھیوں کی ہیں جنھیں سکیورٹی فورسز مبینہ طور پر ہلاک کر رہی ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں حالیہ تیزی کے بعد فاٹا کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی لاشیں ملنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔گذشتہ ہفتے کے دوران صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت سے کم از کم 15 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ نوشہرہ میں بھی رواں ماہ چھ افراد کی لاشیں ملی تھیں جنھیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…